ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساتویں ویں پے کمیشن کی سفارشات کی منظوری: ملازمین کا ایک طبقہ ناراض

ساتویں ویں پے کمیشن کی سفارشات کی منظوری: ملازمین کا ایک طبقہ ناراض

Wed, 29 Jun 2016 22:25:08    S.O. News Service

نئی دہلی29جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ساتویں تنخواہ کمیشن کی رپورٹ پر کابینہ میں بحث کے بعد ملی منظوری سے جہاں ایک طبقہ میں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے وہیں ایک طبقے سے مخالفت کی آوازبھی سامنے آنے لگی ہے۔انڈین ریلوے پرموٹی افسران فیڈریشن کے جنرل سکریٹری رمن شرمانے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ کئی افسران کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔شرما کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے ساتویں تنخواہ کمیشن کے سامنے گروپ بی حکام کے ساتھ ہو رہے امتیازی سلوک کا مسئلہ اٹھایا تھا۔اس میں کہاگیاتھا کہ گروپ اے حکام اور گروپ بی حکام کے گریڈ میں امتیازی سلوک ہے۔شرما کا دعویٰ ہے کہ اس رپورٹ میں اس مسئلے کو نظر انداز کر دیاگیا ہے۔ان حکام کا الزام ہے کہ پانچویں اور چھٹے تنخواہ کمیشن کی رپورٹ میں بھی ان کونظراندازکیاگیااور ان کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔یونین کا کہنا ہے کہ ایک کام کیلئے ایک جیسی تنخواہ کی ان کی مانگ کو درکنار کیا جا رہا ہے۔


Share: